National News

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس  100 کے پار، ہوائی سفر پر آلودگی کا اثر، کئی پروازوں کے  روٹ میں تبدیلی

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس  100 کے پار، ہوائی سفر پر آلودگی کا اثر، کئی پروازوں کے  روٹ میں تبدیلی

آسمان میں چھائی  دھند کی وجہ سے دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ہوائی ٹریفک متاثر ہوا  ہے۔تقریبا ًدرجنوں پرواز وں کا  روٹ بدلنا پڑا ہے۔دہلی آنے والی زیادہ تر پروازوں کو جے پور، امرتسر اور لکھنؤڈائیورٹ کیا گیا ہے۔اس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اتوار کی صبح 9 بجے سے ٹرمینل-  3 سے 32 پروازوںکو جے پور، امرتسر اور لکھنؤ ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ڈائیورٹ کی گئی تمام پروازیں ایئر انڈیا کی ہیں۔اتوار کو دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس  1000 سے تجاوز کر گیا ہے۔ صبح کئی علاقوں میں 100 میٹر سے کم  وزیبلٹی  ہوئی ۔ 

PunjabKesari
یہ پروازیں ہو ئیں ڈائیورٹ
اے آئی- 763  جے پور
 اے آئی-   864 جے پور
اے آئی  - 440 جے پور 
اے آئی - 018 جے پور
اے آئی - 112 جے پور
اے آئی - 494 امرتسر
اے آئی - 940 امرتسر
اے آئی - 436 امرتسر
اے آئی - 382 امرتسر
اے آئی - 470 امرتسر
اے آئی-  482لکھنؤ  
 اے آئی -  635 لکھنؤ

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ دارالحکومت میں ہوا بہت ہی خراب ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس 900 کے پار چلا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ دہلی والے جینے کے لئے زہریلی ہوا اپنے  پھیپھڑوں میں بھر رہے ہیں۔آج صبح بوندا باندی سے دھوئیں بھری ہواؤں کے چھٹنے کی تھوڑی امید بھی جگی لیکن ایسا کچھ نہ ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top