اسپورٹس ڈیسک: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا 45واں میچ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے اتری پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جبکہ اس مقابلے کو انگلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔ اس مقابلے میں ہیری بروک کی سنچری اننگز کی بدولت انگلینڈ کو جیت درج کرانے میں مدد ملی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش میں دھل جانے کی وجہ سے پاکستان کے لیے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فہیم کی جگہ شاہین آفریدی کو موقع دیا ہے۔
پلیئنگ الیون۔
انگلینڈ۔ فلپ سالٹ، جوس بٹلر وکٹ کیپر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک کپتان، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید۔
پاکستان۔ صاحبزادہ فرحان، سیم ایوب، سلمان آغا کپتان، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان وکٹ کیپر، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، عثمان طارق۔