National News

طلباء کی حمایت میں جے این یو کیمپس میں پہنچیں یہ بالی وڈ اداکارہ، کھل کر کیا اظہار خیال

طلباء کی حمایت میں جے این یو کیمپس میں پہنچیں یہ بالی وڈ اداکارہ، کھل کر کیا اظہار خیال

نیشنل ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ دیپکا پادوکون جے این یو کے طلباء  کی حمایت کرنے کے لئے کیمپس (جے این یو) میں پہنچیں۔انہوں نے جے این یو طالب علموں پر ہوئے حملے  پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔اس دوران دیپکا تقریبا ً10 منٹ تک وہاں رہی۔ 34 سالہ دیپکا نے ایک چینل کو انٹرویو میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگ تبدیلی لانے کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

PunjabKesari
دیپکا نے کہا، '' یہ دیکھ کر مجھے فخر ہے کہ ہم اپنی بات کہنے سے ڈرے نہیں ہیں ... چاہے ہماری سوچ کچھ بھی ہو، لیکن میرے خیال سے ہم ملک اور اس کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں حال میں ہی ہوئے تشدد کے معاملے میں دہلی پولیس نے  طلبہ  یونین کی صدر آئشی  گھوش اور 19 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔پولیس نے یہ ایف آئی آر  4 جنوری کو سکیورٹی  اہلکاروںپر حملہ کرنے، سرور روم کو تباہ کرنے کو لے کر کی گئی شکایت کی بنیاد پر درج کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ایف آئی آر جے این یو انتظامیہ سے شکایت ملنے کے بعد کی  درج  کی تھی -

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top