Latest News

انڈونیشیا میں کان دھنسنے سے مرنے والوں کی تعداد درجن سے زائد

انڈونیشیا میں کان دھنسنے سے مرنے والوں کی تعداد درجن سے زائد

انٹر نیشنل ڈیسک: انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں جمعے کے روز ایک کان کے دھنسنے (گرنے )سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 14 ہو گئی ہے۔ حکام نے یہ جانکاری ہفتے کے روز دی ۔ سیریبون ضلع میں گنونگ کوڈا کان منہدم ہونے سے دو درجن سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ابتدائی طور پر امدادی کارکنوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن زخمی افراد اور ملبے سے 10 لاشیں نکالیں۔
نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو دیر گئے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں اور ایک اور کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ پانچ شدید زخمی ہسپتال میں داخل ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلز نے ہفتہ کی صبح ہنگامی کارکنوں، پولیس، فوجیوں اور رضاکاروں کو پانچ کھدائی کرنے والی مشینوں کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں مصروف دکھایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھ سے آٹھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی پولیس سربراہ سمارنی نے کہا کہ افسران کان کے گرنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم کان کے مالک سمیت چھ لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top