National News

دارالعلوم دیوبند نے سی ایم یوگی کو لکھا خط، ایک عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش

دارالعلوم دیوبند نے سی ایم یوگی کو لکھا خط، ایک عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش

لکھنئو:ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لگاتار ہو رہی اموات کے پیش نظر کئی سماجی و ملی تنظیمیں مدد کے لیئے سامنے آئی ہیں۔ دارالعلوم دیوبند نے بھی ملک میں پیدا مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت کو خط لکھ کر مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔دارالعلوم دیوبند (سہارنپور، یو پی)کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ادارہ اپنی ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کرتا ہے۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے نام ہندی میں تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ "کورونا وائرس(کووڈ(19کے قہر کو روکنے کی کوششوں میں ہم ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

PunjabKesari

اس سلسلے میں ادارہ نے فیصلہ لیا ہے کہ مشکل حالات کے وقت دارالعلوم دیوبند کی جی ٹی روڈ کے قریب واقع عمارت )دارالقرآن(کو مریضوں کے علاج کے لئے آئسولیشن وارڈ کی شکل میں استعمال کیا جا سکے۔" وہ مزید لکھتے ہیں کہ "اگر مشکل حالات میں انتظامیہ ضرورت کے مطابق دارالعلوم دیوبند سے رابطہ کر اس بلڈنگ کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر کے استعمال کرنا چاہے تو ادارہ اس خدمت کے لئے تیار ہے۔"دارالعلوم دیوبند، سہارنپور کے مہتمم نے اس خط کی کاپی سہارنپور کے ڈی ایم، سی ایم او اور اے ڈی ایم(ایف)کے ساتھ ساتھ دیوبند کے ایس ڈی ایم کو بھی ارسال کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سہارنپور واقع معروف اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے جس عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کی ہے، وہاں کے ہوسٹل میں تقریبا 100 کمرے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top