Latest News

عید کی نماز کو لیکر دارالعلوم کا فتویٰ۔کہا - عید گاہ کی بجائے گھروں میں پڑھیں نماز

عید کی نماز کو لیکر دارالعلوم کا فتویٰ۔کہا - عید گاہ کی بجائے گھروں میں پڑھیں نماز

سہارنپور: سہارنپور میں دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید کی نماز عیدگاہ اور مساجد کے بجائے گھروں میں پڑھنا چاہئے۔ دارالعلوم کے دارا لا فتا  نے نمازِ عید سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے روضوں کے بعد دو رکعت نماز عید  ادا کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اس بار ماہ رمضان کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔ اب عید کچھ ہی دن میں آنے والی ہے۔ دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادارہ مفتیان کر ام سے نماز عید  سے متعلق سوال کیا ، تو ادارے کی مفتیان کر ام  کی بنچ نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی نماز واجب ہے ، لہذا اس کا پڑ ھنا ضروری ہے۔ 

مفتی محمودالحسن بلندشہری کی قیادت میں ایک ڈویژن بینچ نے مفتی حبیب الرحمن خیرآبادی ، مفتی وقار علی ، مفتی نعمان سیتاپوری ، مفتی زین الاسلام اور مفتی فخر الاسلام کی سربراہی میں جاری فتویٰ میں کہا ہے کہ نماز عید تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کی صورت میں مسجد یا گھروں میں نماز (پانچ پانچ لوگوں کی جانب سے ) ادا کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی فتویٰ میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نماز عید ان لوگوں کے لئے معاف ہوگی جو کسی مجبوری کے تحت نماز عید ادا نہیں کرسکیں گے۔



Comments


Scroll to Top