Latest News

آڈیو بُک زمرے میں دلائی لامہ نے پہلی بار گریمی ایوارڈ جیتا

آڈیو بُک زمرے میں دلائی لامہ نے پہلی بار گریمی ایوارڈ جیتا

واشنگٹن: دنیا کے معروف میوزک ایوارڈ، 68ویں گریمی ایوارڈ کی تقریب میں اتوار کو دلائی لامہ نے آڈیو بک، کہانی سنانے اور قصہ گوئی کی ریکارڈنگ کے زمرے میں گریمی ایوارڈ جیتا۔ یہ دلائی لامہ کا پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ انہوں نے اس زمرے میں امریکی سپریم کورٹ کی جج کیتنجی براؤن جیکسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم 'کے-پاپ ڈیمون ہنٹرز' کے گانے 'گولڈن' نے بصری میڈیا کے لیے لکھے گئے بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی کے-پاپ فنکار یا گروپ نے گریمی جیتا۔ گانے کے لکھنے والوں نے ایوارڈ وصول کرتے وقت انگریزی اور کورین دونوں زبانوں میں تقریر کی۔ موسیقی کی فلم کا ایوارڈ 'میوزک فار جان ولیمز' کو ملا اور اسی کے ساتھ ہدایتکار سٹیون اسپیلبرگ نے اپنا پہلا گریمی جیتا اور وہ باضابطہ طور پر ای جی او ٹی (ایمی، گریمی، ٹونی اور آسکر جیتنے والے فنکار)بن گئے۔ مین تقریب سے پہلے ہونے والی ابتدائی ایوارڈ تقریب لاس اینجلس شہر کے پیکاک تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ اس دوران 86 گریمی ایوارڈ دیے جانے ہیں۔
تقریب میں کئی فنکاروں نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز بلند کی۔ امریکی گلوکار شابوجی نے جذباتی انداز میں کہا کہ تارکین وطن نے اس ملک کو بنایا ہے۔ امریکی گلوکارہ گلوریا ایسٹفن نے بھی موجودہ سیاسی حالات پر تشویش ظاہر کی۔
مین تقریب کی میزبانی کامیڈین ٹریور نوہ کریں گے۔ 2026 کے گریمی نامزدگیوں میں کینڈریک لیمر نو نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ لیڈی گاگا، جیک اینٹونوف اور دیگر بڑے نام بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top