Latest News

دورہ ہند سے پہلے بولے ٹرمپ- مجھے بہت پسند ، لیکن ابھی  نہیں ہوگی ہندوستان سے کوئی بڑی ڈیل

دورہ ہند سے پہلے بولے ٹرمپ- مجھے بہت پسند ، لیکن ابھی  نہیں ہوگی ہندوستان سے کوئی بڑی ڈیل

واشنگٹن:ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑی ٹریڈ ڈیل (تجارتی معاہدہ )کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائیگایا نہیں۔لیکن ہندوستان کے ساتھ یہ ڈیل ہوگی ضرور۔

PunjabKesari
مسٹر ٹرمپ  نے منگلوار دو پہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس بڑے سمجھوتے کو بعد کے لئے بچا رہا ہوں ۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ نومبر میں ہونے جارہے صدارتی انتخابات سے پہلے ہو گا یا نہیں ، لیکن ہم ہندوستان کے ساتھ بڑا سمجھوتہ کرنے جا ر ہے ہیں۔ساتھ ہی ٹرمپ نے  امریکہ - ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو لیکر نا راضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کررہا ہے، لیکن میں وزیر اعظم مودی کو پسند کرتا ہوں۔
بتادیں کہ 24 فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان جا رہے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ  کے صدر بننے کے بعد   ان کا یہ پہلا ہندوستا کا پہلا دورہ  ہے ۔

PunjabKesari
امریکی صدر نے کہا کہ  ایئر پورٹ سے اسٹیڈیم تک ان کے استقبال میں 7 ملین ( 70 لاکھ ) لوگ آئیں گے تو مزہ آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  نریندر مودی نے مجھے بتایا کہ  ایئر پورٹ اور پروگرام منعقد ہونے کی جگہ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے  اور یہ اسٹیڈیم میں جانتا ہوں کہ ابھی بن رہا ہے ۔لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہوگا ۔یہ میرے لئے کافی حوصلہ افزاء ہونے والا ہے ، مجھے امید ہے کہ  آپ لوگ بھی اس کو پسند کریں گے ۔
 



Comments


Scroll to Top