National News

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں بنائی جگہ

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں بنائی جگہ

 کولکتہ:آسٹریلیا نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو آخری اووروں میں دونوں طرف کے گیند بازوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اتوار کو فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ہندوستان سے ہوگا۔ آسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہوا ہے اور پانچ بار چیمپئن رہا ہے۔ تاہم آج یہاں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی باولرز نے آخر تک ڈٹ کر آسٹریلوی بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کر دیا اور انہیں ایک ایک رن دینے پر مجبور کیا اور آخر میں آسٹریلوی باو¿لرز اور بلے بازوں نے 47.2 اوورز میں 215 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلائی۔ 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات بہت اچھی رہی۔

ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے۔ مارکرم نے ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو 29 رنز پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد مچل مارش(صفر) ربادا کا شکار بنے۔ اس کے بعد مہاراج نے 15ویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کو 62 رنز پر بولڈ کرکے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 22 ویں اوور میں شمسی نے مارنس لیبوشگن کو 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ 24ویں اوور میں شمسی نے گلین میکسویل کو ایک رن پر آوٹ کیا۔ اس کے بعد کوئٹزی نے 34ویں اوور میں اسٹیو اسمتھ کو 30 رنز پر آوٹ کرکے آسٹریلیا کو جدوجہد پر مجبور کردیا۔ 40ویں اوور میں جوش انگلس 28 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد ایک بار پھر جنوبی افریقی باولرز نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور دونوں طرف کے باولرز بلے اور گیند سے دلچسپ مقابلہ کرتے نظر آئے۔ اختتام: مچل اسٹارک ناٹ آو¿ٹ 16 رنز اور پیٹ کمنز نے ناٹ آوٹ 14 رنز 47.2 اوورز میں 215 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹزی اور شمسی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو ربادا، ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ ملر کی 101 رنز کی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 47 رنز کی دلیرانہ اننگز کی بدولت جمعرات کو بارش کی وجہ سے روکے ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان باوما نے بارش کے خدشے کے پیش نظر آج یہاں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرنے آئے جنوبی افریقہ کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز کوئنٹن ڈی کاک کو تین رنز پر اور ٹیمبا باوما کو صفر پر آٹھ اووروں میں کھو دیا۔ اس وقت ٹیم کاا سکور محض آٹھ رن تھا۔ آسٹریلیائی بالر ہیزل ووڈ اور اسٹارک نے دونوں بلے بازوں کو آوٹ کرکے جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز دباو میں نظر آئے۔ 11ویں اوور میں اسٹارک نے ایڈن مارکرم کو 10 رنز پر آوٹ کرکے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ اگلے ہی اوور میں ہیزل ووڈ نے راسی وین ڈیر ڈوسن ( چھ رن) کو اپنا شکار بناتے ہوئے جنوبی افریقہ کا چوتھا وکٹ گرادیا۔

بارش کے باعث جب 14 اوورز کے بعد کھیل روکا گیا تو جنوبی افریقہ چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 44 رنز بنا سکی۔ اس وقت ہینرک کلاسن 10 اور ڈیوڈ ملر 10 رنز کے ساتھ کریز پر تھے۔ بارش تھمنے کے بعد ہینرک اور ڈیوڈ نے پانچویں وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ ہیڈ نے 31 اوورز میں ہینرک 47 رن کو بولڈ کرکےاس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور میں مارکو جانسن صفر پر پویلین لوٹ گئے لیکن ڈیوڈ ملر نے ایک اینڈ تھامے رکھا اور جیرالڈ کوٹزی نے 19 رنوں کے ساتھ 44 اوور تک لے گئے۔ کوئٹزی کو کمنز نے انگلش کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

کیشو مہاراج نے چار رن، کگیسو ربادا نے 10 رن اور تبریز شمسی نے ناٹ آو¿ٹ ایک رن کا تعاون کیا۔ 48ویں اوور میں کمنز نے ہیڈ کے ہاتھوں ڈیوڈ ملر کو کیچ آوٹ کروا کر 101 رنز کی اننگز ختم کر دی۔ جنوبی افریقہ 49.4 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے دو دو بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔ 



Comments


Scroll to Top