Latest News

2028تک کرکٹ بھی اولمپک کھیلوں میں ہو سکتا ہے شامل

2028تک کرکٹ بھی اولمپک کھیلوں میں ہو سکتا ہے شامل

سپورٹس ڈیسک: کرکٹ مداھوں کیلئے ایک بڑی خبر یہ ہے کہ کرکٹ کو 2028 میں لائس اینگلس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی سی سی آئی حال ہی میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے تحت آیا  ہے جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) سے منظور شدہ ہے۔ 
ایک ویب سائٹ نے گیٹنگ کے حوالے سے لکھا ہے  کہ ہم منو سواہنے سے بات کررہے تھے اور اس بات کو لے کر بیحد امید میں ہیں کہ کرکٹ کو 2028 اولمپک کھیلوں میں جگہ مل سکتی ہے۔ اسی پر وہ مضبوطی سے کام کررہے ہیں۔ یہ عالمی سطح پر کرکٹ کے لئے بڑی بات ہوگی۔ 
گیٹنگ نے آگے کہا کہ یہ صرف دو ہفتے کی بات ہو گی نہ کہ پورے مہینے کی۔ اس لئے یہ ان ٹورنا منٹس میں سے ہوگا۔ جس میں دو ہفتے کا پروگرام بنانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔ حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا کہ خاتون کرکٹ کو 2022 میں ہونے والے برمنگھم کھیلوں میں شامل کیا جائے گا۔ گیٹنگ نے کہا کہ آنے ہفتوں میں اس کی تصدیق ہو جائے گی۔ 
 



Comments


Scroll to Top