Latest News

وزیر قانون کی چیف جسٹس سے درخواست- ریپ کے معاملات کو جلد نپٹانے کی نگرانی کے لئے نظام بنائیں

وزیر قانون کی چیف جسٹس سے درخواست- ریپ کے معاملات کو جلد نپٹانے کی نگرانی کے لئے نظام بنائیں

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کی خواتین مصائب اور تنامیں ہیں اور انصاف کی فریاد لگا رہی ہیں جسے ذہن میں رکھتے ہوئے عدالتوں میں مقدمات کے تیزی سے نمٹانے پر نگرانی کا کوئی نظام بنانا بہت اہم اور ضروری ہے۔  
انہوں نے کہا، '' ملک کی خواتین مصائب  ومشکلات اور دبا میں ہیں۔وہ انصاف کی فریاد لگا رہی ہیں۔سنگین اور گھنانے جرائم کے لئے ہمارے یہاں 704 فاسٹ ٹریک عدالتیں پہلے ہی ہیں اور ہم پاکسو اور عصمت دری سے منسلک جرائم کے لئے 1123 خصوصی فاسٹ ٹریک عدالت قائم کرنے کے عمل میں ہیں'۔
وزیر قانون جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب میں بول رہے تھے، پرساد نے کہا، '' میں چیف جسٹس  (سی جے آئی ) سے اور دیگر سینئر ججوں سے درخواست کروں گا کہ اب ان معاملات کے نپٹارے پر نگرانی کے لئے کوئی طریقہ کار ہونا چاہئے تاکہ قانون کے زیر انتطام  ملک کے طورپر بھارت کے قد کو جلد سے جلد بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے اس کے لئے حکومت کی جانب سے کافی رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مرکزی وزیر نے کہا، '' خواتین کے خلاف تشدد سے منسلک قانون میں ہم نے سماعت دو ماہ میں مکمل کرنے سمیت سزائے موت اور دیگر سخت سزاں کا انتظا م پہلے ہی کیا ہے، مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ چاہے سپریم کورٹ ہو یا ہائی کورٹ، ملک کی عدلیہ نے قانونی اصولوں کو ہمیشہ  ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے  نچلی  عدالتوں  پر مزید  توجہ دینے کی ضرورت بتائی اور کہا کہ ہمارے پاس اچھی تعداد میں جج ہونے چاہئیں۔



Comments


Scroll to Top