نیشنل ڈیسک: کورونا وائرس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، جس کا علاج تلاش کرنے کے لئے سائنسدان سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔اگرچہ اسے لے کر مختلف دعوے بھی کئے جا رہے ہیں، ایسے میں بھارت بھی کہاں پیچھے رہ سکتا تھا۔ ہندو مہاسبھا نے تو اس کا علاج بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ جی ہاں ہندو مہا سبھا کے صدر سوامی چکرپانی مہاراج کی مانیں تو گئوموتر ( گائے کا پیشاب ) اور گوبر کورونا وائرس کو روک سکتے ہیں،اتنا ہی نہیں کورونا وائرس سے بچا ؤکے لئے گوموتر پارٹی منعقد بھی کی گئی ہے، جس میں خوب جم کر لوگوںنے گائے کا پیشاب نوش کیا-

دراصل سبھا کے قومی صدر سوامی چکرپانی اور قومی نائب صدر راجیو کمار آشیشنے دہلی میں گائے موتر پارٹی کا اہتمام کیا ہے، اس پروگرام میں پہلے ہون کیا گیا اور پھر کلہڑ میں لوگوں کو گائے کے پیشاب پلایا گیا۔اس منفرد پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہیں، جسے دیکھ لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔
https://twitter.com/RichaChadha/status/1238730564066316290?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238730564066316290&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fcow-urine-party-to-destroy-corona-virus-1137229
اس ویڈیو کو دیکھ اداکارہ رچا چڈھا بھی حیران رہی گئیں۔انہوں نے ٹویٹ کر لکھا 'نہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا، نہیں سچ میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ دراصل جب ہندو مہاسبھا نے اعلان کیا تھا کہ وہ گائے موتر پارٹی کریں گے، تب رچا چڈھا نے ہی کہا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ کون اس پروگرام کو لائیو سٹریم کرتا ہے، انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ یہ دیکھنے میں دلچسپ ہیں کہ آخر کون یہ گوموتر پیتا ہے۔اب اس پارٹی کے بعد لوگ انہیں اس ویڈیو کے ساتھ ٹیگ کر رہے ہیں۔
