Latest News

کورونا وائرس: وزارت خارجہ نے جاری کئے ہیلپ لائن نمبر،فیکس اور ای میل کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں رابطہ

کورونا وائرس: وزارت خارجہ نے جاری کئے ہیلپ لائن نمبر،فیکس اور ای میل کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں رابطہ

نیشنل ڈیسک: کورونا وائرس ہندوستان سمیت دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں پاؤں پسار چکا ہے۔  کورونا  کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے  ہندوستانی  وزارت خارجہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری  کئے ہیں ،  جن  پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے 1800118797 ٹول فری نمبر، 011-23012113،  011-23014104،  011- 23017905 نمبر جاری کیا۔ اس کے علاوہ فیکس نمبر اور ای میل ایڈریس بھی جاری کیا ہے ۔ اگر آپ کورونا متاثر ملک میں پھنسے ہوئے ہیں تو ہندوستانی وزارت خارجہ کو فیکس کے ذریعے بھی مطلع کر سکتے ہیں۔ حکومت ہند نے 011- 23018158 فیکس نمبر جاری کیا ہے۔ وہیں  Covid19@mea.gov.in ای میل بھی جاری کی ہے۔

PunjabKesari
لداخ، اڑیسہ، جموں و کشمیر اور کیرالہ میں پیر کو کورونا وائرس سے انفیکشن کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں  متاثرین کی کل  تعداد 119  تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ ان میں سے 13 لوگوں کو ٹھیک ہونے پر ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے جبکہ دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مشرقی ریاست اڑیسہ میں انفیکشن کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ کئی ریاستوں نے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تقریباً ایمر جنسی کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کے اہلکاروں کی محنت اور شراکت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کی بازی کو روکنے کے لئے مربوط اور متحد قدم اٹھائے جا رہے ہیں اور لوگ صحت مند رہیں، اس بات کو یقینی کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیر اعظم نے  ہندوستان کی طرف سے کورونا  وائرس سے مقابلہ کرنے کی مختلف پہلوؤں کا خاکہ  پیش کرنے والے مختلف لوگوں کو اپنی ٹویٹس میں ٹیگ بھی کیا۔ہیش ٹیگ انڈیا فائٹس  کورونا ' سے متعلق ٹویٹ میں مودی نے کہا کہ کورونا  وائرس سے نمٹنے میں کئے  گئے اقدامات کو لوگوں کی طرف سے اجاگر کرنے سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

PunjabKesari
مہاراشٹر حکومت کے افسر نے بتایا کہ چار مزیدمریضوں کے  کورونا  وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل  متاثرین کی تعداد 37  ہو گئی ہے۔ اڑیسہ کے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بھونیشور میں افسر نے کہا کہ متاثرہ شخص  میں کورونا کی  تصدیق ہوئی ہے  اور حال میں اٹلی سے آیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق  کورونا  وائرس سے 135  ممالک کے 1,53,517 لوگ متاثر ہیں اور 6000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top