Latest News

پنجاب میں کورونا وائرس:  شاپنگ مال، سنیما گھر، ریستوران اور سکول 31 مارچ تک رہیں گے بند

پنجاب میں کورونا وائرس:  شاپنگ مال، سنیما گھر، ریستوران اور سکول 31 مارچ تک رہیں گے بند

چندی گڑھ: کورونا وائرس کے خوف سے پنجاب حکومت نے شہر کے سنیما گھر، ریستوران، شاپنگ مال اوراسکول 31 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسکولوں میں صرف امتحانات چلتے رہیں گی ۔حکومت نے ایڈوائزری  جاری کرتے ہوئے کہاکہ  یہ قدم احتیاط کے طور پر اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبے کے ہر ضلع میں کورونا  کے مشتبہ مریضوں کے لئے مناسب اہتمام کیا گیا ہے،پوری دنیا میں کورونا کو وبا قرار دیا گیا ہے، اس لئے حکومت اس سے  بچانے کے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

PunjabKesari
وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا کہ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہونا وغیرہ  کورونا  وائرس کے عام علامات ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ کوروناوائرس سے بچا کے لئے کھانستے یا چھینکتے  وقت منہ اور ناک پر رومال رکھا جائے اور چھینکتے وقت ناک کو اپنی کہنی کے ساتھ ڈھک رکھا جائے۔ بخار یا کھانسی والے لوگوں سے دوری بنا کر رکھی جائے۔

PunjabKesari
انہوں نے طالب علموں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کے طور پر صابن کے ساتھ اچھی طرح سے ہاتھ صاف کریں۔ الکحل پر مبنی سینی ٹائزرکے ساتھ اچھی طرح سے ہاتھ صاف کریں۔ پالتو اور جنگلی جانوروں کے ساتھ غیر محفوظ رابطہ رکھنے سے منع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کورونا  بیماری کی علامات دکھائی دینے پر متاثر شخص کواکیلا رکھا جائے اور فوری طور پر ہی نزدیکی سرکاری صحت ادارے سے رابطہ کیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top