بیجنگ : چین میں کورونا وائر س سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 911 ہو گئی ہے جبکہ 40171 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے پیر کو ایک بیان جاری کر یہ اطلاع دی ۔بیان کے مطابق اتوار آدھی رات تک کورونا وائرس کے 3,062 کیس سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں اس کی وجہ سے 97 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق نو فروری کی آدھی رات تک اس کو 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 40171 معاملات کی تصدیق کی جا چکی ہے جس سے 6500 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
911 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور قریب 1800 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے امریکہ، جاپان اور سنگاپور کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی حکومتوں نے حال میں چین کا دورہ کرنے والے لوگوں کے اپنے ملک میں داخلہ پر روک لگا دی ہے۔
دراصل، دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔