Latest News

کورونا وائرس کا قہر: مراد آباد کے 500 لوگوں کو ایران سے باہر نکالا جائے گا

کورونا وائرس کا قہر: مراد آباد کے 500 لوگوں کو ایران سے باہر نکالا جائے گا

مرادآباد:چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچانا شروع کر دیا ہے۔ اس خطرے کو دیکھتے ہوئے وہاں رہ رہے ہندوستانیوں کو اپنے ملک پہنچانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔مرادآباد منڈل کے قریب 500 لوگوں کو بھی ایران سے نکالا جائے گا ۔
نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے میں ملازم بابر نے بتایا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں نے مل کر ایران میں رہ رہے ہندوستانیوں کو اپنے ملک پہنچانے  کا منصوبہ بنایا  ہے۔ اس کے  عمل میں آتے ہی ایران میں رہ رہے مرادآباد منڈل کے لوگوں کے بھی اپنے ملک  لوٹنے کرنے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ایران سے آنے والوں میں ان لوگوں میں زیادہ تر تعداد طالب علموں کی ہوگی۔ مرادآباد منڈل کے کئی طالب علم ایران  میں مختلف تکنیکی کالجوں میں پڑھائی کر رہے ہیں۔
ہندوستانیوں کو بچانے میں لگا ہوں  : جے شنکر 
 جے شنکر  نے ٹویٹ کر کہا، 'ایران سے ہندوستان لوٹنے  کے خوا ہشمند  ہندوستانیوں کے مسائل پر کام کر رہا ہوں۔ اس سلسلے میں بہت سے ٹویٹ دیکھے ہیں،ہم ایرانی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، میں ذاتی طور پر اس پر نظر رکھ رہا ہوں'۔
بتا دیں کہ تروننت پورم سے کانگرس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کے اتوار کو وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں خط لکھنے کے بعد یہ تبصرہ آیاہے۔ تھرور نے اپنے حلقہ سمیت کیرالہ کے 30 ماہی گیروں کے وہاں پھنسے ہونے پر تشویش ظاہر کی تھی۔  
تمام مسافروں کی ہوگی تحقیقات: سول ایوی ایشن ڈی جی سی اے 
کورنا وائرس  کو ہندوستان  میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹلی اور ایران سے آنے والے تمام مسافروں کی بھی کل چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top