Latest News

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 310 نئے کیسز، چھ کی موت

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 310 نئے کیسز، چھ کی موت

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 310 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ چھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یہ جانکاری طبی عہدیداران نے بدھ کے روز دی ہے۔
تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کے ذریعے موصولہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد 30 نئے کیسز اور دو اموات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثررہا جبکہ بیڈ میں 124 کیسز اور ایک اموات ، عثمان آباد 96 کیسز اور ایک شخص کی موت، جالنا میں 12 نئے کیسز اور ایک موت، پربھنی میں ایک شخص کی موت، لاتور میں 36 نئے کیسز، ناندیڈ میں تین نئے کیسز درج ہوئے جبکہ ہنگولی میں کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top