National News

سادھوی پراچی کا متنازعہ بیان :کورونا پھیل رہا ہے ،کہا-بند کرو مساجد اور 5وقت کی نماز

سادھوی پراچی کا متنازعہ بیان :کورونا پھیل رہا ہے ،کہا-بند کرو مساجد اور 5وقت کی نماز

بریلی: اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر ہمیشہ سے سرخیوں میں رہنے والی ہندو لیڈر سادھوی پراچی نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے ۔سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کوروناکے خوف سے مندر بند ہو سکتے ہیں تو مساجد کو بھی بند کر دینا چاہئے۔اتنا ہی نہیں انہوں نے ملک میں پرکورونا وائرس کے پھیلنے کے پیچھے کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ذمہ دار ٹھہرایا،

PunjabKesari
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا، یہ بات سچ ہے کہ کوروناکے خوف سے ویشنو دیوی اور سدھی ونائک مندر بند ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی مندر بند ہیں، کیونکہ ہندوستان کا ہندو بہت سیسیٹو ہے۔میں حکومت سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ اگر ملک میں مندر بند ہو سکتے ہیں تو مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر حکومت کو جامع مسجد اور دیگر مساجد اور مدرسوں کو بند کرنا چاہئے،پانچ وقت کی نماز بھی بند ہونی چاہئے، کیونکہ کورونا وہاں بھی جائے گا۔مندر میں جائے گا تو مسجد میں بھی جائے گا۔لہذا پانچ وقت کی نماز بند ہونی چاہئے ۔ سادھوی پراچی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے خاص طور پر اپیل کی کہ وہ یوپی میں مساجد کو فوری طور پر بند کروائیں کیونکہ کورونا مساجد تک پہنچ رہا ہے۔
اٹلی سے واپس آئے راہل گاندھی نے ملک میں کورونا پھیلایا  ۔ سادھوی پراچی نے کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی پر بھی ملک میں کوروناپھیلانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی سے واپس آئے راہل گاندھی نے ملک میں کورونا پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو کورونا پر بولنے کا حق نہیں ہے،انہیں کھلونوں پر بولنا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top