Latest News

نواں شہر میں کورونا بلاسٹ،18افراد کی رپورٹ پازیٹو ملی

نواں شہر میں کورونا بلاسٹ،18افراد کی رپورٹ پازیٹو ملی

نواں شہر:کورونا وائرس جیسی مہلک وبا نے نواں شہر کو اپنی زد میں لیا ہوا ہے۔ گورووار دیر رات شہر میں اس وقت کورونا بلاسٹ ہو ا،جب 18افراد کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔
ان نئے معاملوں میں سے 10مریض شری ہزرصاحب سے لوٹے بتائے جا رہے ہیں،جبکہ 5-6افراد کی ٹریول ہسٹری سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں کل کورونا متاثرین کی تعداد 104 تک تجاوز کر گی ہے۔ ان مریضوں میں سے 18افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں، جب کہ ایک شخص کی کورونا کی وجہ سے موت ہو چکی  ہے اور اس کے ساتھ ہی شہر میں اب 85کے قریب مریض زیر علاج ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top