Latest News

کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے  کنارہ کیا

کانگریس نے سیم پترودا کے بیان سے  کنارہ کیا

نئی دہلی:  کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے-  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس مسٹر پترودا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے -
انہوں نے کہا کہ سیم پترودا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے۔ مسٹر پترودا کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا سیاسی گرو اور سرپرست مانا جاتا ہے۔ وہ راجیو  گاندھی حکومت میں وزیر اعظم کے مشیر رہ چکے ہیں۔



Comments


Scroll to Top