نئی دہلی : کانگرس کی عبودری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، کانگرس جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگرس پارٹی آج دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی کر رہی ہے ۔اس ریلی میں پرینکا گاندھی نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ملک کو بچانا ہے ۔ مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے پرینکا نے کہا کہ بھاجپا ہے تو پیاز 100 روپے کلو ممکن ہے ۔

https://twitter.com/ANI/status/1205743038909370369?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205743038909370369&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fbharat-bachao-rally-ramlila-grounds-congress-sonia-gandhi-rahul-gandhi-former-prime-minister-manmohan-singh-658.html
بھارت بچاؤ ریلی میں پرینکا گاندھی نے کہا یہ ملک ایک تحریک سے ابھرا ہے۔بی جے پی کے 6 سال کے دور اقتدار میں ملک کی معیشت برباد ہو چکی ہے ۔چھوٹا تاجر ناخوش ہے۔انہوں نے کہا کہ آ ج ہر بس سٹاپ ، ہر اخبار پر دکھتا ہے مودی ہے تو ممکن ہے۔ اصلیت ہے یہ کہ بی جے پی ہے تو 4 کروڑ روزگار تباہ ہونا ممکن ہے ۔بی جے پی ہے تو 100 روپے کلوپیاز ممکن ہے۔بی جے پی ہے تو 15000 کسانوں کی خود کشی ممکن ہے۔بی جے پی ہے توقانون ملک کے خلاف ہونا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے ، ہم دنیا میں اعلیٰ مقام پر ہیں ، صرف ایک چیز جو انہوں نے نہیں بتائی ہے ، وہ ہے اچھے دن آنے والے ہیں ۔پرینکاگاندھی نے کہا کہ آج جو نا انصافی کے خلاف نہیں لڑے گا وہ تاریخ میں بزدل کہلائے گا ۔
اس ریلی کا مقصد حکومت کی تقسیم کرو کی پالیسی جو اجاگر کرنا ہے ۔ پارٹی کے اعلیٰ لیڈران ریلی کو خطاب کر مودی حکومت کی ناکامیوں اور ملک کے شہریوں کو بانٹنے کی مبینہ کوششوں کو اجاگر کریں گے ۔وہیں ایک بار پھر راہل گاندھی کے بطور پارٹی واپسی کے سُر سنائی دے رہے ہیں۔