نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پلوامہ حملے کی برسی پر شہید جوانوں کو یاد کیا اور مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے تین سوال کئے کہ آخر اس حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا، اس کی جانچ میں کیا نکلا اور حکومت میں کس شخص کو جوابدہ ٹھہرایا گیا۔
https://twitter.com/RahulGandhi/status/1228168595282071555?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228168595282071555&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-on-pulwama-terror-attack-narendra-modi-government-1-1163819.html
راہل گاندھی نے شہید جوانوں کے جسد خاکی والے تابوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، آج جب ہم پلوامہ حملے میں شہید ہوئے 40 جوانوں کو یاد کر رہے ہیں تو ہمیں پوچھنا ہے کہ اس حملے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟ انہوں نے یہ سوال بھی کیا، حملے کی تحقیقات میں کیا نکلا؟ حملے سے وابستہ سیکورٹی خامی کے لئے بی جے پی حکومت میں اب تک کس کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے؟
قابل ذکر ہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے فوج کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔
راہل گاندھی سے پہلے سی پی آئی (ایم)کے رہنما محمد سلیم نے بھی پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کو لے کر حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔ محمد سلیم نے ٹویٹر پر لکھا، 'ہمیں جوانوں کے لئے میموریل نہیں چاہئے۔ بلکہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی سرحد سے 80 کلو آر ڈی ایکس کس طرح بھارت میں آ گیا، وہ بھی اس جگہ جہاں پر فوج کی اتنی بڑی تعداد ہے۔