Latest News

جامعہ میں گولی باری کے واقعہ پر  راہل نے پوچھا سوال، کہا- اس لڑکے کو پیسے کس نے دئیے تھے

جامعہ میں گولی باری کے واقعہ پر  راہل نے پوچھا سوال، کہا- اس لڑکے کو پیسے کس نے دئیے تھے

نئی  دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں  شہریت ترمیمی  قانون(سی اے اے )کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر ایک نوجوان کی طرف سے گولی چلائے جانے کے واقعہ کو لے کر جمعہ کو سوال کیا کہ اس مسلح شخص کو پیسے کس نے دیئے تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤ س کے احاطے میں گاندھی نے جمعرات کو جامعہ میں فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، اسکو پیسے کس نے دئیے۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ میں جمعرات کو سی اے اے  کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر ایک نوجوان نے فائرنگ کر دی تھی جس میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ پولیس کی موجودگی میں گولی چلانے کے بعد نوجوان کو یہ بھی کہتے سنا گیا کہ یہ لو آزادی۔کچھ دیر بعد ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top