نئی دہلی : کانگرس نے پاکستان کے ننکانہ صاحب پر بھیڑ کے ذریعے مبینہ پتھراؤ اور نعرے بازی کی واردات کے لئے وہاں کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ عمران خان کی حکومت کو اس مقدس مقام کی سکیورٹی یقینی کرنی چاہئے ۔
پارٹٰ کے اہم ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کیا،' ننکانہ صاحب گوردوارے پر ہوا حملہ انسانیت اور مذاہب کے اصولوں کو شرمسا کرنے والی واردات ہے ۔ اس حملے کیلئے سیدھے طور پر پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے ۔ اس واردات کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کی سکیورٹی یقینی کرے ۔
غور طلب ہے کہ پاکستان کے سکھ کشوری سے شادی کرنے والے ایک مسلم شخص کے پریوار کی قیادت میں کچھ لوگوں نے اپنے رشتے داروں کی گرفتاری کی مخالفت میں جمعہ کے روز یہاں گوردوارہ ننکانہ صاحب ( جائے پیدائش گورو نانک صاحب) کے باہر مظاہرہ کیا ۔ خبروں کے مطابق بھیڑ نے گوردوارے پر دھاوا بول دیا اور سکھ عقیدتمنوں پر پتھراؤ کیا ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے واردات کی سخت مذمت ۔ حالانکہ پاکستان کے وزارت خارجہ نے ان خبروں کو جھوٹا بتایا ہے ۔