National News

کانگرس  وفد نے  سونیا گاندھی کو سونپی دہلی فسادات پر مبنی رپورٹ، مشرا، پرویش اور انوراگ پر کارروائی کا مطالبہ

کانگرس  وفد نے  سونیا گاندھی کو سونپی دہلی فسادات پر مبنی رپورٹ، مشرا، پرویش اور انوراگ پر کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی:دہلی تشدد کی جانچ کرنے گئے کانگرس کے وفد نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور کہا ہے کہ مرکز اور دہلی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے فسادات ہوئے ہیں اس لئے سچائی سامنے لانے کے لئے سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی صدارت میں فسادات کی جانچ کرانے کا حکم  دیا جانا چاہئے ۔
وفد نے کہا ہے کہ لوگوں سے بات چیت کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ فسادات کی وجہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں  کے اشتعال انگیز بیانوں کا اہم رول ہے اس لئے عوام کو اشتعال دلانے والے بی جے پی  رہنما ؤںکپِل مشرا،انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف فوری طورپر ایف آئی آر درج کرکے ان تینوں رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
محترمہ گاندھی کو ان کی رہائش گاہ پر دہلی تشدد کی جانچ رپورٹ سونپنے کے بعد وفد میں شامل پارٹی کے سینئر لیڈر مکل واسنک ،شکتی سنگھ گوہل،طارق انور اور سشمیتا دیو نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے پایا کہ لوگ لڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن انہیں اشتعال دلایا گیا جس کی وجہ سے یہ فسادات ہوئے ہیں۔
وزیرا عظم نریندرمودی ،وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو فسادات کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تشدد کو روکنے میں وزیر داخلہ کے طورپر مسٹر امت شاہ کا کردار پوری طرح سے غیر ذمہ دارانہ رہا ہے۔اس لئے انہیں عہدیسے فورا استعفیٰ دیدینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی شروع سے ہی انہیں ان فسادات کیلئے ذمہ دار مانتی ہے اس لئے پارٹی نے صدر رام ناتھ کووند سے مل کر انہیں ہٹانے کی اپیل کی ہے۔
کانگرس وفد نے مسٹر کیجریوال کی بھی مذمت کی اور کہا کہ دہلی کے لوگوں نے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ان پر زبردست بھروسہ ظاہر کیا، لیکن مسٹر کیجریوال نے دہلی کے عوام کی حفاظت کیلئے ذمہ داری سے کام نہیں کیا۔شہری انتظام دہلی حکومت کے پاس تھا لیکن مسٹر کیجریوال کی حکومت نے فسادات کے دوران حالات سے نمٹنے کیلئے کوئی کارگر قدم نہیں اٹھایا اور دہلی حکومت متاثرین کو راحت دینے میں پوری طرح سے ناکام رہی۔
 



Comments


Scroll to Top