Latest News

کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے:مودی

کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے:مودی

علی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا اتحاد بالخصوص کانگریس پارٹی کو ہد تنقید بناتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر کنبہ پروری، بدعنوانی اور منھ بھرائی کی سیاست کا الزام لگاتے  ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے-
 علی گڑھ اور ہاتھرس لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم  کے لئے پہنچے مودی نے پیر کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا'علی  گڑھ کی عوام نے کانگریس اور ایس پی کے پریوار واد، بدعنوانی اور منھ بھرائی کی فیکٹری میں ایسا  مضبوط تالا لگا دیا ہے کہ دونوں شہزادوں کو اس کی چابی نہیں مل رہی  ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے روشن مستقبل اور ترقی یافتہ ہندوستان کی کنجی بھی آپ کے پاس ہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اب ملک کو غریبی، بدعنوانی اور کنبہ پروری سیاست سے پوری طرح سے  آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے علی گڑھ سے ستیش گوتم اور ہاتھر سے انوپ والمیکی کو بھارتی ووٹوں سے کامیاب بنانے کا اپیل کی۔
مودی نے کہا آپ بھلے ہی اپنا ووٹ بی جے پی امیدواروں کو دیں  گے وہ ووٹ سیدھے مجھے ملے گا۔ میں آپ سے مودی کے لئے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ وزیر اعظم نے پہلے ووٹ پھر کچھ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاموں سے بڑا ملک ہے اور آپ کا ایک ایک ووٹ کافی اہمیت کا حامل ہے۔
مودی نے کہا کہ پہلے آئے دن سرحد پر بم گولے چلتے اور ہمارے جانباز شہید ہوتے تھے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ان کے سارے توپ، بندوق اور بارود فروخت ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے ملک میں سیریل بم بلاسٹ ہوتے تھے۔ حکومتوں کی جانب سے اشتہار دے کر لاوارث اشیاء کو نہ چھونے کی اپیل کی جاتی تھی۔ یہ مودی۔ یوگی کا کما ہے کہ آج سب بند ہوگیا۔
اترپردیش کے نظم و نسق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے علی گڑھ مین آئے دن کرفیو لگتا تھا۔ آس پاس کے لوگوں کو علی گڑھ آنا ہوتا تھا تو فون کر کے پوچھتے تھے ۔ فساد والے علاقوں میں شادی نہیں کرتے تھے۔ فساد، قتل، گینگ وار، پھروتی ایس پی حکومت کا ٹریڈ مارک تھا۔ ان کی پہچان تھی کہ ان کی سیاست اسی سب سے چلتی تھی۔ ہماراایک وقت تھا جب ہماری بہن بیٹیاں گھر سے باہ رنہیں نکل پاتی تھیں۔



Comments


Scroll to Top