National News

امریکی صدر کے بیان پر بولی کانگرس- ٹرمپ نے کی  ہندوستانیوں کی توہین، جانیں کیا ہے معاملہ

امریکی صدر کے بیان پر بولی کانگرس- ٹرمپ نے کی  ہندوستانیوں کی توہین، جانیں کیا ہے معاملہ

نئی دہلی:کانگرس نے   امریکی صدر کے بیان  '  ہندوستان کا ہمارے ساتھ سلوک اچھا نہیں  ' پر   بدھ کو کہا کہ ٹرمپ نے ہندوستان کے  سوابھیمان کی توہین کی ہے۔  پارٹی کے ترجمان منیش تیواری نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بھارتی وزارت خارجہ نے اس موضوع پر اپنا موقف امریکہ کے سامنے مضبوطی سے  رکھا۔

PunjabKesari
تیواری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'ٹرمپ کی ایک ویڈیو آج صبح میں نے دیکھی۔ ہندوستان کی روایت مہمانوں کو عزت دینے کی ہے، لیکن مہمانوں کو  ہندوستان کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ٹرمپ نے جو تبصرہ کیا ہے  وہ ہندوستان  کے  سوابھیمان(عزت نفس) کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت نے اس معاملے پر امریکہ کے سامنے اپنا موقف رکھا  ہوگا '۔
کیا ہے معاملہ؟
دراصل مسٹر ٹرمپ  نے منگلوار دو پہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس بڑے سمجھوتے کو بعد کے لئے بچا رہا ہوں ۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ نومبر میں ہونے جارہے صدارتی انتخابات سے پہلے ہو گا یا نہیں ، لیکن ہم ہندوستان کے ساتھ بڑا سمجھوتہ کرنے جا ر ہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے  کہا کہ 'ہندوستان کے دورے سے کچھ دن پہلے ٹرمپ نے امریکہ- ہندوستان تجارتی تعلقات کو لے کر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کر رہا ہے۔ لیکن میں وزیر اعظم نریندر مودی کو پسند کرتا ہوں'۔

PunjabKesari
ٹرمپ نے کہا، کہ ' وزیر اعظم مودی نے مجھے بتایا کہ ہوائی اڈے اور پروگرام کے پنڈال کے درمیان 70  لاکھ لوگ ہوں گے اور یہ اسٹیڈیم، میں جانتا ہوں کہ ابھی زیر تعمیر ہے، لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔یہ کافی حوصلہ افزا ہونے والا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی پسند کریں گے ۔ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ بھارت سفر پر آنے والے ہیں۔ بطور صدر یہ  ٹرمپ  کا پہلا ہندوستان کا  دورہ ہوگا ۔
 



Comments


Scroll to Top