Latest News

مودی - کیجریوال کی ملاقات پر کانگرس کی تنقید، کہا - دوستی کانیا رنگ حیران کن ہے

مودی - کیجریوال کی ملاقات پر کانگرس کی تنقید، کہا - دوستی کانیا رنگ حیران کن ہے

نئی دہلی:کانگرس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے درمیان منگل کے روز ہونے والی ملاقات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد مسٹر کیجریوال کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور یہ راز جلد از جلدفاش ہونا چاہئے۔
کانگرس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاس کے احاطے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی سے ملاقات کے بعد مسٹر کیجریوال مسرورتھے ،یہ افسوسناک اور تعجب خیز صورتحال تھی۔ یہ ایک طرح کا راز تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسٹر کیجریوال نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور ان کی بدلی ہوئی صورتحال کی حقیقت سب کے سامنے آنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعجب کی بات ہے کہ مسٹر مودی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے دہلی فسادات کے دوران 50 افراد کے اموات کے سلسلے میں کوئی بات نہیں کی ۔ انہوں نے مسٹر مودی سے یہ بھی نہیں پوچھا کہ جو لوگ نفرت پھیلا رہے تھے ان کے خلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستی کا یہ نیا رنگ حیران کن ہے۔
 



Comments


Scroll to Top