National News

کانگرس اور آر جے ڈی نے چھٹھی میا کی توہین کی: مودی

کانگرس اور آر جے ڈی نے چھٹھی میا کی توہین کی: مودی

مظفرپور:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے چھٹھ میا کی توہین کی ہے، جسے بہار کی عوام کبھی نہیں بھولے گی مسٹر مودی نے آج موتی پور میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھٹھ مہاپرو کے بعد یہ ان کی پہلی ریلی ہے انہوں نے کہا کہ چھٹھ مہاپرو بہار اور پورے ملک کا فخر ہے یہ تہوار نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جب ہم چھٹھ کے بھجن سنتے ہیں تو عقیدت سے سرشار ہو جاتے ہیں۔ چھٹھ میا کی پوجا میں ماں کی بھکتی، صبر، ممتا اور سماجی ہم آہنگی کا جذبہ شامل ہے۔ یہ ہماری مشترکہ وراثت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ آپ کا یہ بیٹا چھٹھی مئیہ کا جے جے کار پوری دنیا میں کرا رہا ہے، لیکن کانگریس اور آر جے ڈی کے لوگ چھٹھی مئیہ کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا، ”کیا کوئی صرف ووٹ پانے کے لیے چھٹھی مئیہ کی توہین کر سکتا ہے؟ کیا بہار، ہندوستان اور وہ مائیں جو ورت رکھتی ہیں، اس طرح کی گستاخی برداشت کریں گی؟ چھٹھی مئیہ کی توہین کرنے والوں کو عوام جواب دے گی۔“
وزیر اعظم نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگرس کے لیڈر بے شرمی سے کہہ رہے ہیں کہ چھٹھ پوجا ایک نوٹنکی ہے، ایک ڈراما ہے۔ انہوں نے پوچھا، ”کیا ایسے لوگوں کو سزا نہیں ملنی چاہیے؟“ انہوں نے کہا، ”جو خواتین بغیر پانی کے طویل ورت رکھتی ہیں، جو گنگا میں کھڑے ہوکر سورج کو پوجتی ہیں، آر جے ڈی اور کانگرس کے لیڈروں کی نظر میں وہ سب ڈراما کر رہی ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ کیا بہار کی مائیں اور بہنیں چھٹھی مئیہ کی اس توہین کو برداشت کریں گی؟ انہیں یقین ہے کہ بہار کا کوئی بھی شخص اس گستاخی کو کبھی نہیں بھولے گا۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ چھٹھ مہاپرو کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی وراثت کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ اس سے ہر بہاری کو فخر ہوگا، جب دنیا اسے عظیم ثقافتی روایت کے طور پر تسلیم کرے گی۔ ہر ہندوستانی کے لیے یہ باعثِ فخر ہوگا۔



Comments


Scroll to Top