Latest News

کل یوم تاسیس پر کانگرس کا ''آئین بچاؤ، بھارت  بچاؤ'' مارچ

کل یوم تاسیس پر کانگرس کا ''آئین بچاؤ، بھارت  بچاؤ'' مارچ

نئی دہلی : کانگرس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی اپنے یوم تاسیس پر ہفتہ کے روز ملک بھر میں آئین بچاؤ بھارت بچاؤ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں پارٹی کے کارکن اور اہم لیڈر حصہ لیں گے۔
کانگرس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو کانگرس کارکن پرچم لہرائیں گے اور 'آئین بچاؤ بھارت بچاؤ' کے پیغام کے ساتھ ریاستوں کے دارالحکومت میں پرچم مارچ نکالیں گے۔ اس دوران مقامی زبان میں آئین کے دیباچے کو پڑھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی آسام کے گوہاٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں پارٹی کے پردیش کے اہم لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ سونیا گاندھی اس دوران جلسے سے بھی خطاب کریں گی۔ آسام میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر لاگو کرنے کی زبردست مخالفت ہو رہی ہے۔
کانگرس کے جنرل سیکرٹری نے الزام لگایا کہ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے قومی شہریت قانون کی مخالفت کے بعد 24 دسمبر کو مرکزی کابینہ نے قومی آبادی رجسٹر سکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top