Latest News

سرجیکل اسٹرائیک کو لیکر کمل ناتھ نے اٹھائے سوال، وزیر اعظم مودی پر لگائے یہ الزام

سرجیکل اسٹرائیک کو لیکر کمل ناتھ نے اٹھائے سوال، وزیر اعظم مودی پر لگائے یہ الزام

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سرجیکل اسٹرائیک کے بہانے مودی کو گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ  وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی حکومت تھی، جب 90  ہزار پاکستانی جوانوں نے سرینڈر کیا تھا۔یہ اس کی بات نہیں کریں گے، کہتے ہیں میں نے سرجیکل اسٹرائیک کی، کون سی سرجیکل اسٹرائیک کی؟۔
 وزیر اعلیٰ کمل ناتھ آج چھندواڑہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے امرہر میں آدرش گئوشالہ کا افتتاح ، اجتماعی شادی  کا پروگرام،اکشے پاتر رسوئی کا بھو می پوجن اور کنیا کالج میں ایک کانفرنس  ایک کے بعد ایک  پرو گرام میں حصہ لیا۔اس دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت اور سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ پر کئی نشانے لگائے۔انہوں نے کہا کہ شیوراج کریڈٹ لینے کی  سیاست کرتے ہیں۔ ان کا منہ بہت چلتا ہے اور جھوٹ بولنے کے لئے چلتا ہے۔ وہیں، مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے کون سی  سرجیکل اسٹرائیک کی اورکب کی، ملک کو کھل کر بتائیں۔
 



Comments


Scroll to Top