National News

چین کے وزیر خارجہ نے پاک آرمی چیف کو کیا شرمندہ ، کھری کھوٹی سنائی اور دی سخت وارننگ

چین کے وزیر خارجہ نے پاک آرمی چیف کو کیا شرمندہ ، کھری کھوٹی سنائی اور دی سخت وارننگ

بیجنگ: خود کو چین کا ’آئرن برادر‘ کہنے والا پاکستان اس بار اپنے ہی دوست کے سامنے کٹہرے میں کھڑا ہوگیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اس وقت سرکاری دورے پر چین میں ہیں تاہم ان کا یہ دورہ اب پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن گیا ہے۔ درحقیقت بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی آرمی چیف سے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔ وانگ یی نے اس معاملے کو کھل کر اٹھایا کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں چینی شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ چند سالوں میں کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا جیسے علاقوں میں چینی شہریوں اور منصوبوں پر بار بار دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ صرف گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ CPEC (چین پاکستان اکنامک کوریڈور) سے متعلق کئی منصوبے بھی حملے کی زد میں آئے ہیں۔ عاصم منیر سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ وانگ یی نے واضح کیا کہ چین اپنے شہریوں کی زندگیوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے پاک آرمی چیف کو یاد دلایا کہ چینی انجینئرز، ڈاکٹرز اور کمپنیوں کے ملازمین پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بار بار حملوں سے چینی عوام میں غصہ بڑھ رہا ہے۔

اس پھٹکارکے بعد جنرل عاصم منیر نے چین کو یقین دلایا کہ پاکستانی فوج اور حکومت چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سیکورٹی یونٹس اور فوج کی تعیناتی سے لے کر دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف آپریشن تک تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم چین نے واضح طور پر اشارہ دیا کہ حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں لہٰذا پاک حکومت کو زمینی حقیقت پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال کتنی کمزور ہے اور اس کا 'آئرن برادر' کا ٹیگ اب داو¿ پر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top