Latest News

اب خلیجی ممالک پر ڈریگن کی نظر، امریکہ کے دوست سے جان بوجھ کر نزدیکیاں بڑھا رہا چین

اب خلیجی ممالک پر ڈریگن کی نظر، امریکہ کے دوست سے جان بوجھ کر نزدیکیاں بڑھا رہا چین

دبئی: چین کی گدھ کی نظریں اب خلیجی ممالک پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے درمیان چین امریکہ کے دوست کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جمعرات کو شی جن پنگ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔ جن پنگ کے اس دورے میں چین-عرب سربراہی اجلاس اور چین-خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کی میٹنگ بھی ہو سکتی ہے۔ روپورٹس کے مطابق چین عرب سربراہی اجلاس میں کم از کم 14 خلیجی ممالک کے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ یہ دورہ عرب - چین تعلقات میں سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ دراصل ،  سعودی عرب گزشتہ 8 دہائیوں سے امریکہ کا مضبوط اتحادی رہا ہے۔
اگر  چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی بات کریں تو تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک میں حالیہ دنوں میں تلخیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کئی بار تائیوان پر چین کے حملے کو لیکر حفاظت کی ضمانت  دے چکے ہیں۔ بائیڈن کے بیان کے بعد چین کے ساتھ تنا ؤ بڑھ گیا ہے۔ اسی لیے اب چین مشرق وسطی میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے میں مصروف ہے۔ خلیج میں امریکہ کے اتحادیوں نے امریکہ پر سیکورٹی ضمانتوں سے انکار کا الزام لگایا ہے۔ اسی وجہ سے چین سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ کے دشمن ایران اور روس سے بھی تعلقات بڑھا رہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔ شی جن پنگ کے سعودی دورے کی افواہیں کئی مہینوں سے گردش کر رہی ہیں، لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ چین نے ابھی تک سرکاری طور پر یہ نہیں کہا ہے کہ شی جن پنگ سعودی عرب جائیں گے۔ منگل کو وزارت خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان ماؤ ننگ سے جب اس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
گزشتہ ہفتے سعودی حکومت نے تاریخوں کی صحیح جانکاری دئے بغیر  صحافیوں کو سربراہی اجلاس کی کوریج کے لیے رجسٹریشن فارم بھیجے۔ لیکن جب سعودی عرب کی حکومت سے اس بارے میں پوچھا گیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شی جن پنگ کے دورے کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا  ہے جب سعودی عرب اور چین دونوں کے ساتھ امریکہ کے اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی پر تنازعہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top