National News

چین کوملا 1000 ٹن سونے کا ذخیرہ

چین کوملا 1000 ٹن سونے کا ذخیرہ

بیجنگ: چین نے سنکیانگ کے کنلن پہاڑوں میں سونے کا ایک وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ اس سروے میں شامل ارضیات دانوں کے مطابق ابتدائی اندازے بتاتے ہیں کہ یہاں سونے کا کل ذخیرہ 1000 ٹن سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
’ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق ایک سال میں یہ تیسری بار ہے جب چین کو 1000 ٹن سے زیادہ سونے کا ذخیرہ ملا ہے۔ اس سے پہلے ایسے دو بڑے ذخیرے لیاوننگ اور ہنان میں ملے تھے۔ دنیا میں صرف 5 سونے کے ذخائر ایسے ہیں جو 1000 ٹن سے زیادہ بڑے ہیں۔ اس لیے اسے ایک بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 1164 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ہوگی۔ اس سے پہلے سائنس دانوں کا اندازہ تھا کہ اب صرف 3000 ٹن سونا ہی زمین کے نیچے بچا ہے مگر لگاتار 3 نئی دریافتوں سے یہ اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
اب مانا جا رہا ہے کہ چین میں سونے کے ذخائر اور بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔ چینی سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت، دنیا کی سب سے طاقتور گراونڈ پینیٹریٹنگ ریڈار ٹیکنالوجی اور نہایت حساس معدنیات تلاش کرنے والے سیٹلائٹ تیار کیے ہیں۔



Comments


Scroll to Top