نئی دہلی: چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 101 سے زیادہ ملک آ گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ 13589 لوگ اس وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسی درمیان ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو ملک واپس لانے کی مہم کے تحت 58 لوگوں کا پہلا جتھا منگل کے روز غازی آباد کے ہنڈن ائیر بیس پہنچا۔
جانکاری کے مطابق ایرا میں تقریباً 2000 ہزار ہندوستانی شہری ہیں۔تین دن پہلے ایرا ن کی مہان ایئر لائن وہاں سے 300 ہندوستانیوں کے خون کے نمونے ہندوستان لائی تھی ۔بتادیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے اثر میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں 243 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔
https://twitter.com/DrSJaishankar/status/1237214486622162950?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237235125462552576&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Findia-air-force-aircraft-brings-back-58-indians-from-corona-virus-outbreak-hit-iran-mgb-296228.html
ایران سے وطن لائے گئے سبھی شہری مذہبی دورے پر گئے تھے اور وہاں کورونا وائرس کے پھیلنے پر انہوں نے حکومت سے واپس بلانے کی فریاد کی تھی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر پرساد نے ایران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے حکام اور وہاں موجود ہندوستانی طبی ٹیم کا مشکل حالات میں کام کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر پرساد نے پہلے جتھے کی آمد کی ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا تہران سے ہندوستانی عقیدت مندوں کو لے کر پہلا جتھا وطن آ گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایران کے حکام کا تعاون کے لئے شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پھنسے ہوئے باقی ہندوستانیوں کو نکالنے کی سمت میں بھی قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔مسٹر پرساد نے پیر کو سری نگر میں جموں کشمیر کے لوگوں سے ملاقات کی جن کے بچے بڑی تعداد میں ایران میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت تہران سے جلد ہی انہیں وطن لے آئے گی۔ذرائع کے مطابق انہیں ہندوستان لاکر کورونا وائرس کے متاثریں کے لئے بنائے گئے خصوصی مراکز میں رکھاجائے گا ۔
بتادیں کہ ملک میں آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے ،پیر تک کوروناوائرس سے متاثرین کے کل 47 معاملات سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 44 افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔