Latest News

کورونا وائرس کو لیکر حکومت نے جاری کی ایڈوائزری،  بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچیں

کورونا وائرس کو لیکر حکومت نے جاری کی ایڈوائزری،  بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے بچیں

نئی دہلی :چین میں کورونا وائرس سے سنیچر وار 28اور افراد کی موت ہو گئی  جس سے اس انفیکشن سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3,070پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس  سے 100,000افراد اس  وائرس  سے متاثر ہیں ۔ وہی اسی درمیان مرکزی وزارت صحت نے نئی ایڈوائزری  جاری کر بھیڑ بھاڑ والے علاقے یا عوامی اجلاسوں سے لوگوں کو دور رہنے کی درخواست کی ہے۔

PunjabKesari
وزارت صحت کی جانب سے جاری اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو بھیڑ والے علاقوں یا  عوامی اجلاسوں سے دور رہنا چاہئے ۔ایسے میں درخواست کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے کہ کسی طرح  کا ایسا پروگرام نہ ہو ، جہاں زیادہ لوگ اکٹھے ہوں ۔اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ اگر کسی ضروری کام  کے لئے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جاتا ہے ،تو پھر آرگنائزروں ، مقامی انتظامیہ کی طرف سے وہاں لوگوںکی جانچ ، سینیٹیشن کا دھیان رکھنا  ضروری ہے۔

PunjabKesari
وائرس نے 97ممالک کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا 
گزشتہ سال دسمبر میں چین سے پھیل کر شروع ہوئے وائرس نے 97ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  ہے۔ 102,80افراد اس سے متاثر پائے    گئے ہیں ، جن میں سے 80,651معاملے چین میں سامنے آئے ہیں۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے سنیچروار کو کہاکہ  ملک میں جمعہ کو اس وائرس کے انفیکشن  کے 99معاملے سامنے آئے ہیں اور 28افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ کمیشن نے بتایا کہ 28افراد کی موت وائرس  کے مرکز ہیبئی  صوبے اور اس کی دارالخکومت ووہان سے باہر درج کی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top