بیجنگ: چین نے اتوار کو اپنی تیز رفتار بلٹ ٹرین کے جدید ماڈل کی نقاب کشائی کی۔ ٹرین بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران اس کی رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس سے یہ دنیا کی تیز ترین تیز رفتار ٹرین بن گئی۔
چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی (چائنا ریلوے) کے مطابق، نیا ماڈل، جسے CR450 پروٹو ٹائپ کے نام سے جانا جاتا ہے، سفر کے اوقات کو مزید کم کرے گا اور رابطے کو بہتر بنائے گا، جس سے مسافروں کے لیے سفر زیادہ آسان ہو گا۔ سرکاری میڈیا نے یہاں رپورٹ کیا کہ CR450 پروٹو ٹائپ کی ٹیسٹ رفتار 450 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
یہ CR400 Fuxing ہائی سپیڈ ریل (HSR) سے کہیں زیادہ تیز ہے جو اس وقت سروس میں ہے، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے کہاہے۔