Latest News

چلی میں فوجی طیارہ ہوا لاپتہ ، 38 مسافر سوار تھے

چلی میں فوجی طیارہ ہوا لاپتہ ، 38 مسافر سوار تھے

انٹرنیشنل ڈیسک : جنوبی امریکی ملک چلی کی ایئر ملک چلی کی ایئر فورس کا ایک مال بردار طیارہ منگل کی صبح غائب ہوگیا ۔ انٹارکٹکا کے اوپر سے گزر رہے اس طیارے میں کل 38 لوگ سوار تھے ۔ چلی ایئر فورس نے اس بارے میں بین الاقوامی ایجنسی کو اطلاع کردیا ہے اور اب ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے ۔ 
چلی ایئر فورس کا جو طیارہ غائب ہوا ہے وہ C130 ہرکولس ہے ۔ جو کہ پیرو کی شام 4.55 بجے جنوبی چلی کے پنتا ایریناس سے روانہ ہوا تھا لیکن جب طیارہ 6.13 بجے انٹارکٹکا کے اوپر جب ڈریک پیسیج پر تھا اس کے بعد سے غائب ہوگیا ۔ 
چلی ایئر فورس کے ذریعے جاری بیان کے مطابق طیارے میں کل 38 مسافر تھے ۔ اس میں 17 کرو ممبر اور 21 مسافر تھے ۔ یہ مسافر کون ہیں ابھی اس کی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ ایئر کرافٹ انٹارکٹکا میں موجود چلی ایئر بیس پر لوجسٹک سپورٹ کیلئے جارہا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top