Latest News

پوتن کے 5 ویں بار عہدے کا حلف لیتے ہی روس نے یوکرین کے توانائی تنصیبات پر کئے زبردست حملے

پوتن کے 5 ویں بار عہدے کا حلف لیتے ہی روس نے یوکرین کے توانائی تنصیبات پر کئے زبردست حملے

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا کہ  صدر ولادیمیر پوتن کے پانچویں بار حلف اٹھاتے ہی روس نے بدھ کے روز توانائی کے یونٹوں پر 50 سے زیادہ میزائلوں اور ڈرونز سے فضائی حملے کیے ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ روس کے زیر قبضہ علاقے میں دریائے نیپر سے شروع کیے گئے حملوں میں کھیرسن شہر میں ایک ریلوے اسٹیشن اور پٹریوں کو نقصان پہنچایا اور دارالحکومت کیف کے قریب برووری میں دو افراد زخمی ہوئے۔ روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔
 27 اپریل کو اس نے انرجی یونٹس پر بڑا فضائی حملہ کیا اور اس سے ایک ہفتہ قبل ایک اور حملہ ہوا تھا ۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں نازیوں پر فتح کی یاد میں منائے جانے والے  میموریل اور وکٹری ڈے  پر نازی پوتن نے  پر زبردست میزائل حملے کئے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو واضح طور پر سمجھنا چاہیے کہ کون  کیا ہے۔ 
پوری دنیا کو نازی ازم کو ایک اور موقع دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ نیشنل الیکٹریکل گرڈ آپریٹر یوکرینرگو نے کہا کہ وینیٹسیا، زپوریزیا، کیروووہد، پولٹاوا اور ایوانو فرینکیوسک علاقوں میں پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا۔ مقامی گورنر میکسم کوزینسکی کے مطابق Lviv میں توانائی کی دو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top