National News

نیو جرسی میں دردناک حادثہ، کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر لڑکے کی موت

نیو جرسی میں دردناک حادثہ، کثیر المنزلہ عمارت سے گر کر لڑکے کی موت

نیوآرک: نیو جرسی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی 20 ویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باعث ایک دو سالہ لڑکے کی موت ہو گئی ہے۔ نیو جرسی کے حکام بچے کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ نیو جرسی پولیس کو ہفتے کی صبح 7 بجے ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ میں ایک بچے کے کھڑکی سے گرنے کی رپورٹ موصول ہوئی۔
ایسیکس کاو¿نٹی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ بچے کو نیوآرک لبرٹی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک عوامی پارک کے ساتھ لگتے مقام پر مردہ قرار دیا گیا۔ کاو¿نٹی پراسیکیوٹر تھیوڈور سٹیفنز اور نیوآرک پبلک سیفٹی ڈائریکٹر ایمانویل میرینڈا نے تحقیقات کا اعلان کیا۔ کوئی اور معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔



Comments


Scroll to Top