Latest News

چدمبرم کا مودی حکومت پر حملہ: کہا- معیشت کی کمان اناڑی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں

چدمبرم کا مودی حکومت پر حملہ: کہا- معیشت کی کمان اناڑی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں

بزنس ڈیسک: کانگرس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے پیر کو مودی حکومت پر معیشت کے خراب انتظام کا الزام لگاتے ہوئے شدید حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہی کے راستے پر ہے اور اس کی دیکھ بھال کا ذمہ اناڑی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں ہے۔ راجیہ سبھا میں 2020-21 کے عام بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور گھٹتی کھپت کی وجہ سے آج ملک غریب ہو رہا ہے۔ معیشت کے سامنے مانگ کی کمی ہے اور سرمایہ کاری اس کی رہ دیکھ رہی ہے۔ معیشت گرتی مانگ اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا سامنا کر رہی ہے۔ اس وقت ملک میں خوف اور بے یقینی کا ماحول ہے۔
معیشت آئی سی یو سے باہر
چدمبرم نے کہا کہ چار سال تک بی جے پی حکومت میں اہم اقتصادی مشیر رہے اروند سبرامنیم نے کہا کہ معیشت آئی سی یو میں پہنچ چکی ہے۔ لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ مریض کو آئی سی یو سے باہر رکھا گیا ہے، اناڑی ڈاکٹر اس کا علاج کر رہے ہے اور ارد گرد کھڑے لوگ سب کا ساتھ، سب کا وکاس سب  کا اعتمادکے نعرے لگا رہے ہیں۔ یہ خطرناک ہے۔
تمام قابل ڈاکٹر ملک چھوڑ کر چلے گئے
 انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے  معیشت سدھارنے کے لئے جس بھی تجربہ کار قابل ڈاکٹر کی نشاندہی کی ہے، تمام ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ ایسے لوگوں کی فہرست میں ریزرو بنک کے سابق گورنر رگھو رام راجن ،سابق چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم اور پالیسی کمیشن کے نائب صدر اروند پنگڑھیا کا نام شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ آپ کاڈاکٹر کون ہے، میں جاننا چاہتا ہوں۔ حکومت کانگرس کو تو اچھوت سمجھتی ہے۔ دوسرے اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں ان کی رائے اچھی نہیں ہے۔ ایسے میں وہ کسی سے مشورہ نہیں کرتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top