نئی دہلی : بنک میں کھاتہ کھولنے سے لے کر پاسپورٹ بنوانے سمیت کئی کام میں لازمی ہے ۔ اگر آپ کے آدھار میں پتہ اپنے پیدائشی مقام کا ہے اور آپ کام کاج نوکری یا پڑھائی کی وجہ سے کہیں اور رہتے ہیں تو اب آپ آدھار میں آسانی سے پتہ بدل سکتے ہیں ۔
آسانی سے ہوگی تبدیلی
سرکار نے ایسے مہاجرین کیلئے آدھار کا پتہ بدلنے کے عمل میں آسانی کردی ہے ۔ اب مہاجر لوگ خود کی بنیاد پر ہی اس میں تبدیلی کروا سکیں گے ۔ سرکار نے مہاجرین کو بنک کھاتہ کھلوانے میں سہولت دینے اور مالی شمولیت کو بڑھاوا دینے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ آدھار میں درج پتے میں بدلاؤ لانے کیلئے قوانین کو آسان بنانے کی لمبے وقت سے مانگ کی جارہی تھی ۔ اب مہاجرین کا اصل پتہ ان کے آدھار میں رہے گا اور وہ کام والی جگہ کا پتہ اس میں لکھوا سکیں گے ۔ حقیقت میں بنک کھاتہ کھلوانے جیسے کام کیلئے بنک آدھا رمیں موجودہ پتہ مانگتے ہیں ۔ اس وجہ سے مہاجرین مزدوروں اور طلباء کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔