Latest News

چنڈیگڑھ حادثہ: مرنے سے پہلے بولی بیٹی ''پاپا ہم لپٹوں میں بری طرح پھنس گئے اور پھر....

چنڈیگڑھ حادثہ: مرنے سے پہلے بولی بیٹی   ''پاپا ہم لپٹوں میں بری طرح پھنس گئے  اور پھر....

چنڈیگڑھ: لیپ ٹاپ کو چارج کرتے وقت شاٹ سرکٹ سے سنیچر  شام قریب چار بجے سیکٹر 32 ڈی کے ایک  گرلز   پی جی  میں آگ  لگ گئی ۔ آگ  ایک کمرے میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی  ۔جس سے تین طلباء کی موت ہو گئی ۔ ان طلباء میںحصارکی مسکان بھی شامل ہے ۔ مسکان کا خاندان گلاٹی ہسپتال کے پاس رہتا ہے ۔ وہ حصار سے ایڈووکیٹ راجیو مہتہ کی بیٹی  ہیں۔

PunjabKesari

مسکان چنڈیگڑھ میں  ایس ڈی کالج میں  ایم کام فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی ۔ راجیو مہتہ نے بتایا کہ حادثے کے دوران ہی بیٹی  مسکان نے ا نہیں کال  کی تھی ۔ وہ کہہ رہی تھی کہ پاپا ہم لپٹوں میں پھنس گئے ہیں ۔ کچھ ہی سیکنڈمیں اسکی کال  کٹ  ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا  کہ مسکان  چنڈیگڑھ  کے سیکٹر  32 میں وہ ایک  پی جی میں رہتی تھی ۔ اسکا  چھوٹا بھائی چنڈیگڑھ  میں پڑھائی کر رہا ہے۔اسے حادثے کے بارے میں دیر شام  کو پتا چلا تھا  ۔

PunjabKesari

حادثے  کی اطلاع  کے بعد خاندان  میں  ماتم چھا گیا ۔ خاندان  سے  ملی  جانکاری کے مطابق  مسکان کا و دوسرے  دو  مردہ  طلباء  کا صبح پوسٹ مارٹم  ہوگا ۔ بتایا  گیا ہے کہ ایک لڑکی آگ سے بچنے کے لئے بیڈ کے نیچے چھپ گئی  مگر  وہ بھی بچ نہیں پائی ۔



Comments


Scroll to Top