Latest News

گڑگاں،نوئیڈا سمیت ملک کے 13 ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

گڑگاں،نوئیڈا سمیت ملک کے 13 ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

نئی دہلی :مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں دو لاکھ سے زیادہ ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے اور بدعنوانی کی تحقیقات کے لئے سری نگر، جموں، گڑگاں اور نوئیڈا کے 13 ٹھکانوں پر پیر کو چھاپے مار رہی ہے۔
سی بی آئی ذرائع نے یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی ہتھیاروں کے دو لاکھ سے زیادہ لائسنس جاری کرنے کے سلسلہ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے اس وقت کے ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ سے منسلک 13 ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے کپواڑہ، بارہمولہ، اودھم پور، کشتواڑ، شوپیاں، راجوری، ڈوڈہ اور پلوامہ کے اس وقت کے ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ سے متعلق کیمپس میں مارے جا رہے ہیں۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ریاست کے غیر رہائشی افراد کو لائسنس جاری کرنے کے بدلے میں رشوت لینے کے الزامات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

 



Comments


Scroll to Top