Latest News

مسوری میں کار حادثہ ، ایک  ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت

مسوری میں کار حادثہ ، ایک  ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت

دہرہ دون:اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری میں مسوری کے پاس نین باغ ستاسو پل کے قریب منگل کی صبح ایک کار کھائی میں گر کر تباہ ہو گئی جس میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے حادثہ پہنچ چکی ہے۔ پولیس نے حادثہ کے مقام پر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ دونوں زخمیوں کو ہیلی اپٹر کے ذریعہ دہرہ دون کے جالی گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح میں نے نین باغ کے ستاسو پل کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر 300 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ کار میں سوار تمام لوگ ایک ہی کنبہ کے ہیں جو دہرا دون سے لاکھا منڈل کی جانب جارہے تھے ،لیکن کار چانک حادثہ کا شکار ہوکر کھائی میں گر گئی اس حادثہ میں کارکے پرخچے اڑ گئے۔
مرنے والوں کی شناخت بابورام گوڑ (46)، ان کی اہلیہ درشنی دیوی (45) اور ان کے بیٹے ہیپی (17) اور تل رام کی اہلیہ رینا (28) اور ان کی ڈیڑھ سال کی بچی شان شامل ہیں۔یہ سبھی لاکھ منڈل کے رہنے والے تھے۔
اس حادثہ میں زخمی لوگوں میں مہیمانند کے بیٹے انکش (20) اور بشمبھر کی اہلیہ ببیتا (30) شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top