National News

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، جانئے کن مدعوں پر ہوا تبادلہ خیال

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، جانئے کن مدعوں پر ہوا تبادلہ خیال

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کے دوران  ہندوستان -کینیڈا تعلقات خاص طور پر تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبے میں تعاون کو اجاگر کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے اس سال جون میں ہونے والے کینیڈا کے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ "نہایت بامعنی" ملاقات کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والے تعاون کا ذکر کیا۔ مودی نے کہا کہ وہ کارنی کے ساتھ ہونے والی آئندہ  ہونے والی ملاقاتوں کے  انتظار کر رہے ہیں۔ انیتا آنند اتوار کی شام نئی دہلی پہنچی تھیں۔ وہ تین ممالک کے اپنے دورے کے سلسلے میں چین اور سنگاپور بھی جائیں گی۔
خالصتانی علیحدگی پسند ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے  ہندوستان  سے ممکنہ تعلق ہونے سے متعلق اس وقت کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کے بعد 2023 میں  ہندوستان  اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے۔
تاہم، اپریل میں پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی کی جیت اور ان کے وزیر اعظم بننے کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جون میں کینیڈا کے کناناسکس میں ہونے والے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور کارنی کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی آئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top