National News

سی اے اے احتجاج:مظاہرین کو مہنگا پڑ گیا عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ، 10 افراد سے 63 لاکھ وصولنے کا حکم

سی اے اے  احتجاج:مظاہرین کو مہنگا پڑ گیا عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ، 10 افراد سے  63 لاکھ وصولنے کا حکم

لکھنؤ:اتر پردیش کی  دارا لحکومت  لکھنؤ میں سی اے ا ے اور این آر سی  کے خلاف مظاہرے کے دوران عوامی املاک کو نقصان پہنچانا مظاہرین کو مہنگا پڑ گیا ۔ ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر (مغرب ) نے 10 لوگوں پر 63 لاکھ 73 ہزار 900 روپے  کا جرمانہ ٹھوکا  ہے ۔ ان لوگوں کو یہ رقم   30 دن کے اندر جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
بتادیں کہ  شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے  )  کے خلاف لکھنؤم میں سیاسی اورغیر سیاسی  تنظیموں نے 19 دسمبر کو سڑکوں  پر احتجاجی مظاہرے کیا تھا ۔اس دوران کئی مقامات پر پتھراؤ ، تشدد اور آگزنی کے واقعات پیش آئے تھے ۔
ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دیا تھا یہ حکم
 تشدد کے دن لکھنؤ کے پریورتن چوک علاقے میں بھی  مظاہرے کے  دوران ہوئے تشدد میں عوامی املاک کو ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے  ایڈیشنل   ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (مشرقی) کے پی  سنگھ  نے  17  فروری کو قصوروار پائے گئے لوگوں سے 63 لاکھ روپے کی وصولی کا حکم دیا تھا، انہیں یہ رقم آئندہ 20  مارچ تک جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔ اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیں تو ان کی جائیداد ر قرق کر نقصان کی تلافی کی جائے گی۔
مدھے گنج پولیس چوکی پر ہوا تھا حملہ:
19 دسمبر کو لکھنؤ کے کھدرا علاقے میں پولیس اور مظاہرین میں جم کر جھڑپ ہوئی تھی، یہ جھڑپ تھوڑی دیر بعد پتھرا ؤمیں بدل گئی تھی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا تھا، اس کے بعد بھی جب حالات نہیں سنبھلے تو پولیس کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے تھے۔ اس دن مظاہرین نے مدھے گنج پولیس چوکی پر حملہ کر دیا تھا۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد پولیس چوکی میں کھڑی کئی گاڑیوں کو جلا دیا تھا۔ تشدد کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر فورس تعینات کر دی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top