Latest News

سی اے اے تشدد: یوپی ، کرناٹک کے بعد اب گجرات حکومت بھی کریگی فسادیوں سے نقصان کی بھرپائی

سی اے اے  تشدد: یوپی ، کرناٹک کے بعد اب گجرات حکومت بھی کریگی فسادیوں سے نقصان کی بھرپائی

وڈودرا :گجرات کے وڈودرا کے ہاتھی خانہ میں گزشتہ ماہ  شہریت  ترمیمی قانون(سی اے اے )کے دوران پولیس گاڑیوں کو ہوئے نقصان کی تلافی فسادیوں سے کی جائے گی۔وڈودرا پولیس کمشنر انوپم سنگھ گہلوت نے کہا کہ پولیس نے 20 دسمبر کو پتھراؤ میں گاڑیوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ہزار روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔پولیس فسادیوں سے بھر پائی کرنے کی درخواست لے کر عدالت جائے گی۔
گہلوت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں ایک حکم دیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کوڈ نگللور فلم سوسائٹی تشدد کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو ہوئے نقصان کی جوابدہی طے کیسے کی جائے اور کس طرح معاوضہ لیا جائیگا ، ہم اس کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔گہلوت نے کہا کہ اس  حکم سے سورت پولیس کو فسادیوں سے معاوضہ وصولنے میں مدد ملی تھی۔

 



Comments


Scroll to Top