National News

بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون، ہیروئن برآمد کی

بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون، ہیروئن برآمد کی

 جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے امرتسر ضلع میں ایک پاکستانی ڈرون اور ایک کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کی ہے۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ 28 مارچ 2024 کو چوکس بی ایس ایف کے جوانوں نے امرتسر ضلع کے سرحدی علاقے میں اپنی ڈیوٹی پوسٹ کے قریب غیر معمولی آوازیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے دستوں نے مشتبہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران، انہوں نے ایک چھوٹا کواڈ کاپٹر ڈرون (ڈی جے آئی ماوک 3) ضلع امرتسر کے ڈوکے گاوں کے قریب ایک کھیت سے برآمد کیا۔
 



Comments


Scroll to Top