Latest News

دلہن کو سسرال میں داخل ہونے سے پہلے کروانا پڑا یہ کام،دولہا ڈولی کی کار لے کر پہنچا ہسپتال

دلہن کو سسرال میں داخل ہونے سے پہلے کروانا پڑا یہ کام،دولہا ڈولی کی کار لے کر پہنچا ہسپتال

پنجاب:ہسپتال میں جیسے ہی پھولوں سے سجی گاڑی  پہنچی تو وہاں موجود سب لوگ حیران ہو گئے۔آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پھولوں کی سجی کار کا  ہسپتال میںکیا کام تو ہم آپ کو بتاتے ہیں  کہ اس کے پیچھے کی کہانی ۔ در اضل کورونا کے قہر  کے درمیان ہریانہ کے سرسہ میں ایک نوجوان پنجاب سے اپنی دلہن لے کر یہاں پہنچا۔ نو جوان دلہن کو گھر لے جانے کی جگہ سیدھا ہسپتال لے آیا تاکہ دونوں اپنا کورونا کا ٹیسٹ کر وا سکے۔ بتادیں کہ بھنگو گائوں کے نوجواں کی پنجاب کے لمبی گائوں میں شادی ہوئی تھی۔سنیچروار کو وہ ضلع انتظامیہ سے اجازت لے کر چند لوگوں کے ساتھ بارات  لے  کر پنجاب پہنچے تھے ۔ وہ جیسے ہی  سرسہ پہنچے تو پھولوں  سے سجی گاڑی  کو لے کر سول ہسپتال احاطے میں پہنچ گئے ۔ یہاں دولہے اور دلہن نے کورونا ٹیسٹ کروایا ۔
سرسہ کے شہری ہسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر سریندر نین نے بتایا کہ ہسپتال میں دولہا اور دلہن پہنچے تھے اور انہوں نے کورونا ٹیسٹ  کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اور بھی آگے آئے  اور اپنا ٹیسٹ کروائے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک 1956 معاملوں کی شناخت ہوئی ہے جس میں سے اب تک 1519کل سیمپل بھیجے گئے ہیں۔سرسہ ضلع میں9 پازیٹو تھے جس میں سے 8کیس ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ 1314نیگیٹو  ہیں،186رپورٹ پینڈنگ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top